مشہور ترک ڈرامے  ’’ارطغرل غازی‘‘کے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکارترکی کے مشہور اداکاراینگن التان دزیاتن مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹویٹ میں اینگن التان کی پاکستان کے شہر لاہور پہنچنے کی تصویر شیئر کی گئی۔ اور ٹوئٹ میں مزید کہا گیا اینگن التان نجی بزنس کمپنی کی دعوت پر مختصر دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

اینگن التان کی زندہ دلوں کے شہرلاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اینگن التان دزیاتن جو کہ ارطغرل غازی کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں اور اسی بنا پرانھیں پاکستان میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستانیوں کی محبت کو دیکھتے ہوئے وہ کئی بار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔ جب کہ رواں سال اکتوبر میں اینگن التان پاکستان کا دورہ بھی کرنے والے تھے لیکن چند وجوہات کی بنا پر وہ پاکستان کے دورے پر نہ آسکے تھے