اتنے استعفوں سے کچھ نہیں ہوگا۔اعتزاز احسن کے بیان نے پی ڈی ایم میں کھبلی مچا دی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے کےلیے 342 میں سے 275 سے 300 استعفے درکار ہوں گے

نجی ٹی وی سماء نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن اگر تہیہ کر لے کچھ بھی کر سکتی ہے لیکن اسمبلی تحلیل کرنے کےلیےقانونی تقاضے بھی پورے کرنا ہوں گے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق 84 ایم این ایز اسمبلی میں جب تک ہوں اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی۔  اسمبلی میں اگر 66 تک ایم این ایز بھی ہوں تو کوئی ایم این اے جب تک کورم کی نشاندہی نہ کرے تب تک کارروائی چلتی رہے گی۔

اعتزاز احسن  نے کہا کہ جب تک 84 ایم این ایز موجود ہوں تو اسمبلی کی کارروائی جاری رہتی ہے۔ اسمبلی قانونی ترامیم کے علاوہ تمام کارروائی کر سکتی ہے۔

انہوں نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات اکٹھے کروانا مشکل ہے لیکن قسطوں میں بھی ہوسکتےہیں کیونکہ ن لیگ کی حکومت میں ایاز صادق نے ایک ایک سال تک ضمنی الیکشن نہ کرانے کی مثال قائم کی تھی۔

انہوں کہا کہ پی ڈی ایم کے استعفے دینے سے عمران خان کو سینیٹ الیکشن میں فائدہ ہو گا اور وہ اپنی مرضی سے سینیٹ میں جیت سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت چھوڑنا بہت بڑی قربانی ہوگی۔