کراچی (نیوز پلس) آٹے کی فی کلو قیمت میں فلور ملز مالکان کی جانب سے 6 روپے کا اضافہ، 10 کلو آٹے کی بوری 545 روپے کی ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلور ملز مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کر دیا۔ آٹے کی قیمت اس اضافے کے بعد کچھ اس طرح ہے ۔ ڈھائی نمبر آٹے کی 10 کلو کی بوری کی قیمت 545 روپے کی ہوگئی۔ اسی طرح فائن آٹے کی 10 کلو کی بوری کی قیمت 560 روپے کی کر دی جبکہ چکی کے آٹے کی 10کلو بوری 620 روپے کی ہوگئی۔

گندم کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد فی کلو گندم کی قیمت 48 روپے تک پہنچ گئی۔ گندم م کا مہنگا ہونا  آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم کی صورت حال پر اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر خوراک سندھ ہری رام نے بتایا تھا کہ 100 کلوگندم کے کراچی میں مارکیٹ پرائس جون 2019 میں 3475 روپے تھے، 100کلو گندم کی جون 2020 میں قیمت 4400 روپے سے4450 رہی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں گندم کی نقل وحمل پر پابند عائد کر دی تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وزرا کو ہدایت دی تھی کہ ہر صورت آٹے کی قیمت کو کنٹرول کیا جائے۔