لندن : ریحام خان اپنے بیان پر معافیاں مانگنے لگیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان الزامات کے بعد ان الزامات کا ردعمل برداشت نہ کرسکیں اوراب معافی مانگ لی‌۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان نےبرطانیہ کی معروف کاروباری شخصیٹ انیل مسرت سے معافی مانگی ہے ، ریحام خان نے انیل مسرت پر الزام لگانے کے معاملے پر برطانیہ کی عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ انیل مسرت برطانیہ کی ایک کاروباری شخصیت ہیں اور عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے معافی نامے میں ریحام خان کا کہناتھا کہ میں ” ریحام خان آفیشل “ کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتی ہوں ، 6 دسمبر 2019 کو میں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس کا دورانیہ 46 منٹ اور 27 سکینڈ تھا اور اسے تقریبا 37 ہزار افراد نے دیکھا ، اس ویڈیو میں نے انہوں نے انیل مسرت کا حوالہ دیا اور ان کے بارے میں متعدد جملے کہے ۔

 

نیوز کی دیگر ویب سائٹس پہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ترمیم کرنے کیلئے میں نے وہ ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دی ہے جو کہ چھ دسمبر 2019 کے ٹائٹل سے شائع کی تھی۔

میں مکمل طور پر انیل مسرت کے بارے میں کیے گئے اپنے تبصرے کو واپس لیتی ہوں اور اگر میرے کہے گئے الفاظ کے باعث مسرت کو کاروباری یا خیراتی کام میں نقصان پہنچا ہے تو معذرت کرتی ہوں۔میں اس معاملے میں آگے کوئی بھی مزید تبصرہ یا جملہ نہیں کہوں گی ۔