پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پاکستان کے مقبول ترین میزبان عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے میزبانی کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
طوبیٰ عامر نجی چینل کے ڈرامے ’’بھڑاس‘‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں طوبیٰ عامر نے گزشتہ روزاپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے آنے والے ڈرامے کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں۔

اس کے علاوہ ان کی ڈرامہ ’’بھڑاس‘‘ کے سیٹ سے لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ ڈرامے کے اداکاروں سلمان سعید اور زباب رانا کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔


واضح رہے کہ سیدہ طوبیٰ عامر اس سے قبل اپنے شوہر کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں