سونے پہ چھائی مہنگائی۔ سونا ہوا پھر سے مہنگا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تیزی کے بعد پاکستان میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر جوکہ تقریبا 2400 روپےپاکستانی بنتے ہیں، اضافے کے ساتھ 1948 (تین لاکھ 10 ہزار 900 روپے) ڈالر ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں تیزی کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوئے ہیں۔جس کے بعد پاکستان میں سونا 400 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 16 ہزار روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔  پاکستان میں 10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے 99 ہزار 451 روپے کا ہوگیا ہے