عثمان بزدار سے کون نا خوش ہے؟؟؟ حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی 24نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ جہاں تک تعلق ہے پنجاب میں گورننس کا تو کسی کو اچھا لگے یا برا لگے عثمان بزدار عمران خان صاحب کی چوائس ہیں۔ تو عمران خان صاحب نے عثمان بزدار کو پنجاب کا چیف منسٹر بنایا ہے ۔تو جن لوگوں کی عمران خان کو حمایت حاصل ہے ان لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ بھئی آپ عمران خان کو تو بہت اچھا کہتے ہیں لیکن اسی عمران خان نے عثمان بزدار کو بھی لگایا ہے ۔اس عثمان بزدار  پر یہ کیوں آپ اتنا اعتراض کر رہے ہیں

اگر اعتراض کرنا ہے تو عمران خان پہ کریں ۔اگر عمران خان کو کوئی اعتراض نہیں تو پھر عثمان بزدار پر کیوں اعتراض کرتے ہیں؟

ہاں۔۔ آپ کو اور مجھے دونوں پہ اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے اور ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں  کہ دونوں بہت اچھا کام کررہے ہیں لیکن اگر اگر اچھا کام نہیں کر رہے تو آپ کو اور مجھے یہ حق حاصل ہے کہ ہم یہ کہیں کہ عمران خان بھی اچھا کام نہیں کر رہے اور ان کے اپوائنٹیڈ عثمان بزادار بھی اچھا کام نہیں کررہے۔

لیکن جو لوگ عمران خان کو پاور میں لے کر آئے ہیں انھیں عثمان بزدار پر اعتراض کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں اسلئے کہ اگر آپ عمران خان کو لائیں ہیں تو عمران خان عثمان بزدار کو لے کر آیا ہے۔ اوراگر عمران خان عثمان بزدار کو سپورٹ کر رہا ہے تو وہ اچھا ہے یا برا ہے آپ کو اس کی سپورٹ کرنی ہے۔

عثمان بزدار سے نا خوش کون؟؟؟

کیونکہ آپ سٹیک ہولڈر ہیں ۔اور اللہ کے فضل سے آپ سارے ایک پیج پر ہیں۔ تو اگر آپ سارے ایک پیج پر ہیں تو عمران خان اگر عثمان بزدار کو لے کر آیا ہے تو بھائی اُس کو برداشت کرو ناں!   کیوں برادشت نہیں کرتے۔
ایک سوال کے جواب میں حامد میر کا کہنا تھا کہ میں عوام کی بات تو کر ہی نہیں رہا ۔ میں تو ان کی بات کر رہا ہوں جو عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں لیکن عثمان بزادر کی حمایت نہیں کرتے

تو یہ تھوڑا سا کنٹرا ڈکشن ہے۔ ایک ڈبل اسٹینڈرڈ ہےنا!   کہ آپ کہیں کہ عمران خان اچھا ہے اور عثمان بزدار برا ہے۔ بھئی عثمان بزادار جو ہے وہ عمران خان کے وژن کی ریفلیکشن کرتا ہے۔

حامد میر نے مزید کہا کہ عمران خان کے وژن کو اگر کسی نے سمجھنا ہے تو وہ عثمان بزدار تو دیکھے۔ تو اگر عثمان بزدار عمران خان کی چوائس ہے تو پھر اس کو برداشت کریں نا۔

Try to understand the vision of Imran Khan. Usman Buzdar is the vision.

یہ میں ان کیلئے کہہ رہا ہوں جو عثمان بزدار کو لے کر آئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بات تو واضح ہے کہ حکومت اس وقت مولانا فضل الرحمان سے حکومت پریشان دیتی ہے۔ حامد میر نے کہا کہ میں 2014 ء کے دھرنے کے بھی خلاف تھا اور 2019 ءکے دھرنے کے بھی خلاف ہوں۔ لیکن میری ایک رائے ہےکہ جب 2014 میں عمران خان کے دھرنے کے معاملے میں نرمی برتی گئی لیکن اب مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ دھرنا آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ ایسا کیوں ہے؟