وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ایک اور کارنامہ ۔۔ فواد چوہدری نے کچھ دن سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کا انٹرویو ہے  جس میں انھوں نے پارٹی کے اندر ہونے والی رسا کشی پر جہاں تبصرہ کیا وہیں کئی بڑے دعوے کیے جو کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو ناگوار گزرے اور ان سے استعفے کامطالبہ بھی کر دیا گیا لیکن آج فواد چوہدری نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیدیا ہے جس پران پر تنقید نہیں بلکہ ان کی تعریف کی جارہی ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پرایک اہم خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ” الحمداللہ پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ اس ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی جائے گی ، این آر ٹی سی کو بہت مبارک ہو ، اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو کہ پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں ، یہ تمام مشینیں ای یو اسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری نےاپنے ایک انٹریو میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں جہانگیر ترین اور اسد عمر کے درمیان رسہ کشی کا انکشاف کیا اور بتایا کہ پہلے جہانگیر ترین نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو نکلوایا اوربعدازاں اسد عمر نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی۔

فواد چوہدری کے اس بیان کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمراور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان سے فواد چوہدری سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ کیا تھا، دونوں وزراءنے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی۔ اسد عمر اور شاہ محمود نے وزیراعظم سے کہا کہ جہانگیرترین کیخلاف کوئی سازش نہیں کی نہ ہی کسی سازش کا حصہ ہیں، فواد چوہدری کیخلاف کارروائی نہ ہوئی تو نرمی کا تاثرجائےگا۔