فواد چوہدری کا مبشر لقمان کو تھپڑ، گھونسے۔۔ دلال اور طوائف کے القابات ۔۔۔۔۔۔   پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک شادی کی تقریب کے دوران ٹی وی اینکر کو تھپڑ رسید کر دیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ محو گفتگو تھےکہ اسی دوران ہوئی ٹی وی اینکر مبشر لقمان کی آمد ان کے آتے ہی فواد چوہدری کا ان سے ہوا جھگڑا۔ فواد چوہدری نے ٹی وی اینکر مبشر لقمان کو تھپڑا جڑا۔۔۔ جس کے بعد دونوں ہوئے گتھم گتھا۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ تقریب میں موجود دیگر شخصیات نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔

ذرائع کے مطابق ٹی وی اینکر نے حریم شاہ سے متعلق فواد چوہدری پر الزام لگایا تھا۔

جب کہ وفاقی وزیر نے رہا سہا غصہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں نکالا اور کہا کہ مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں یہ وہ طوائفیں ہیں جوصحافت میں گھس گئی ہیں، ایسے صحافتی دلالوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔

Fawad Chaudhry Slapped Mubasher Lucman
Fawad Chaudhry Attacks Senior Journalist Mubashir Luqman

وزارت تھپڑیات

جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے بھی جاری کی ٹویٹر پر ایک پیغام اورکی دبے الفاظ میں اس واقعہ کی تصدیق ۔۔۔  فواد چوہدری کو ’’ وزارت تھپڑیات‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ اخلاقیات بھی ہونی چاہیے، ہماری سیاست میں یہ کون سی روایت نے جنم لے لیاہے۔

Fawad Chaudhry Slapped Mubasher Lucman

ہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مبشر لقمان نے اپنے یو ٹیوب اکاونٹ پر 22 منٹ کا کلپ شیئر کیا جس ان کے ساتھ صحافی رائے ثاقب کھرل بھی موجود تھ۔ اس ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس مبینہ طور پر فواد چوہدری کی اخلاق سے گری ہوئی ویڈیوز موجود ہیں۔

جس کے فورا بعد فواد چوہدری کا ٹویٹر اکاؤنٹ بول اُٹھا

Fawad Chaudhry Slapped Mubasher Lucman

خیال رہے کہ فواد چوہدری نے پہلے بھی فیصل آباد میں ایک تقریب میں ایک ٹی وی اینکر کو تھپڑ مارا تھا جس سے ان  نے گال لال اور عینک ٹیڑھی ہو گئی تھی۔