اسلام آباد( نیوز پلس) ندیم افضل چن کا حافظ آباد سے تعلق رکھنے والا دوست مختار عرف ’مختاریا‘ منظر عام پر آگیا ہے۔گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کی ایک  آڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی تھی  ۔

پنجابی زبان  کے مخصوص لہجے میں ندیم افضل چن نے  اپنے دوست ‘مختاریا’ کو کورونا وائرس سے خوفزدہ کرتے ہوئے اپنے گھر میں رہنے کی تلقین کر رہے تھے اور کرونا کے حوالے سے انکشاف کر رہے تھے رہے تھے کہ ‘‘حکومت دسدی نیئں پئی’’۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگ یہ سوال پوچھنے لگے تھے کہ آخر یہ مختاریا ہے کون؟ ندیم افضل چن نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ساتھ ان کا دوست مختار بھی موجود ہے۔

لان میں بیٹھے ہوئے ندیم افضل چن نے مختار کو متعارف کرایا مختار کا کہنا ہے کہ ‘میں ندیم افضل کے پیغام کے بعد 21 دن گھر میں رہا اور پہلی بار ایسا ہوا ہے، اس وجہ سے میں اور میرے بچے بھی محفوظ رہے ہیں’۔آڈیو لیک ہونے پر مختار کا کہنا تھا کہ یہ آڈیو میں نے لیک نہیں کی.

جبکہ اس دوران ندیم افضل چن نے کہا کہ یہ گفتگو ان کی جانب سے بھی لیک نہیں ہوئی لہٰذا اس پر تحقیقات ہونی چاہیے کہ واٹس ایپ کا ذاتی نوعیت کا پیغام کیسے لِیک ہوگیا۔