موبائل صارفین کیلئے کیا حکومت نے بڑا اعلان اب چلتے ہوئے موبائل کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس خبر نے کیا سب کو حیران ۔ کچھ ہوئے پریشان اور کچھ نے ملائی حکومت کی ہاں میں ہاں۔ حکومت جاپان نے کیا اعلان اب جاپان کے شہری پیدل چلنے کے دوران موبائل استعمال نہیں کر سکیں گے حکومت جاپان کی جانب سے یہ فیصلہ اپنے شہریوں کوکس بھی حادثے سے بچانے کیلئے کیا گیا۔

حکومت جاپان کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کا اطلاق فی الحال یاماٹو شہر میں ہوگا۔ جاپان میں یہ ہوا پہلی بار، پیدل چلتے ہوئے موبائل فون کی اسکرین دیکھنے پرکر دی گئی پابندی عائد ، اس پابندی کا اطلاق فی الحال دارالحکومت ٹوکیو کے قریبی شہر یاماٹو میں ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نئے قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ یا سزا نہیں ہوگی اور اس پابندی کا مقصد لوگوں کو چلتے ہوئے موبائل سکرین دیکھنے کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔ یاماٹو کے ریلوے اسٹیشن پر یہ اعلان سنائی دیتا ہے کہ ‘چلتے وقت سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی ہے، اپنے موبائل کا استعمال اس وقت کریں جب آپ پیدل نہ چل رہے ہوں۔

ریلوے اسٹیشن پر ہرجانب ہدایات آویزاں ہیں جن کے ذریعے اس نئے قانون کے متعلق عوام کوآگاہ کیا گیا ہے۔ ان نصب کیے گئے بینرز پر لکھا ہے کہ سڑک، پارکس یا کسی بھی عوامی مرکز میں پیدل چلتے ہوئے موبائل کی سکرین دیکھنے پر پابندی ہے۔ اس نئے قانون کی حمایت میں شہریوں کی بڑی تعدادشامل  ہے جس میں بڑی عمر کے علاوہ نوجوان بھی شامل ہیں۔  دو لاکھ چالیس ہزار کی آبادی کے اس شہر میں چند لوگ ہی نئے قانون کی خلاف ورزی کرتےپائے گئے۔

جاپانی موبائل کمپنی این ٹی ٹی کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق پیدل چلتے ہوئے موبائل فون دیکھنے والوں میں سے 95 فیصد ایسے افراد ہیں جو کہ اپنی توجہ سکرین پر مرکوز ہونے کے باعث  سامنے نہیں دکھائی پاتے جس کے باعث حادثات میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ تحقیق میں ٹوکیو کے مصروف ترین سٹیشن پر پیدل چلنے والوں کی مثال دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اگر تمام 1500 افراد سڑک پار کرتے ہوئے اپنی موبائل اسکرین دیکھ رہے ہوں تو ان میں سے دو تہائی کسی نہ کسی حادثے کا شکار ہوں گے۔