کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوعظیم سپوتوں کیپٹن کرنل شیرخان شہید اور حوالدارلالک جان کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع کیلئے جان نچھاورکرنے سے بڑھ کرکوئی اعزاز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاک فوج کی جانب سے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے2 عظیم سپوتوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کیپٹن کرنل شیرخان شہید اور حوالدار لالک جان شہید بہادری کا درخشندہ باب ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صوابی،خیبرپختونخوا،غذر،گلگت بلتستان کےعظیم شہداہیروہیں، شہدا نے اپنے خون سے ہر مشکل کیخلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی