عالمی وبا کورونا کے سبب ہوئیں پاکستان میں مزید63 ہلاکتیں۔ کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 992 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناکے رپورٹ ہونے والے کیسیز کی تعداد ایک ہزار776 ہو گئی۔ جس کے بعد مجموعی تعداد 4لاکھ 75 ہزار 85 ہوگئی ہے۔جبکہ ملک میں کورونا سے بیمار ہونے والے افراد میں سے 4 لاکھ 25 ہزار 494 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور39 ہزار599 زیر علاج ہیں۔

کورونا سے کس صوبے میں کتنی اموات ہوئیں؟

کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 3 ہزار 469، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 602، دالحکومت اسلام آباد میں 404، صوبہ گلگت بلتستان میں 101،صوبہ بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 216 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کیپیٹل سٹی اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار 117، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 215، سندھ میں 2 لاکھ 10 ہزار 241، پنجاب میں ایک لاکھ 35 ہزار 665، بلوچستان میں 18 ہزار 75، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 172 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردوہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح6 اعشاریہ13 فیصد ہوگئی ہے۔ ایبٹ آباد کورونا مثبت کیسزمیں سب سے آگے ہے جہاں شرح 15اعشاریہ95فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی کورونا مثبت کیسزکی شرح 14اعشاریہ18فیصد ہے۔ حیدرآباد 14اعشاریہ47، اسلام آباد 5اعشاریہ 94، پنجاب4اعشاریہ6 اور سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ61فیصد ہے۔