پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان آج بھی نمبر ون۔

دبئی: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نام ایک اور اعزاز۔ بہترین کھلاڑیوں سے متعلق آئی سی سی کا ٹوئٹرپول پاکستان کے عمران خان کے نام رہا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے گذشتہ روز ایک پول جاری کیا گیا۔ دیے گئے پول میں سوال تھا کہ ان کھلاڑیوں میں بہترین کون ہیں؟، آئی سی سی کی جانب سے پول میں جن کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ان میں بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی کو منتخب کیا گیا، پاکستان کی جانب سے موجودہ وزیراعظم عمران خان جو کہ ماضی کے عظیم کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کی طرف سے جارحانہ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز اور آسٹریلوی کھلاڑی میگ لیننگ کا انتخاب کیا گیا۔

اس پول پر صارفین نے اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا، پول کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ36ہزارسےزائدصارفین نے اس پول میں  اپنی رائے کا اظہار کیا۔

پول کےآخری لمحات میں پاکستانی اور بھارتی صارفین میں بھی کانٹے کا مقابلہ رہا۔ مگر فتح پاکستان کے عظیم کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران کے نام رہی، جو 47فیصدووٹ کر آئی سی سی پول میں پہلے نمبر پر رہے اور یوں بہترین کھلاڑیوں سے متعلق آئی سی سی کا ٹوئٹر پول پاکستان نےجیت لیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی 46فیصد ووٹ کے ساتھ پول میں دوسرےنمبر پر رہے، جنوبی افریقی کرکٹر اے بی  ویلئرز6فیصدووٹ کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی میگ لیننگ صرف1فیصد ووٹ حاصل کر سکیں۔