اسلام آباد(نیوز پلس) پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشی کی خبر آ گئی سعودی عرب نے پاکستان سے کیے گئے وعدے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے اور تاخیری ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں واقع سعودی سفارتخانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے آغاز پر جولائی میں ہی پاکستان کو تاخیری ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

سعودی سفارتخانے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”پاکستان کو ماہانہ ساڑھے 27کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کیا جائے گا اور تیل کی یہ فراہمی اگلے تین سال تک جاری رہے گی۔ اس تین سال کے عرصہ میں پاکستان کو مجموعی طور پر 9.9ارب ڈالر کا تیل تاخیری ادائیگی پر فراہم کیا جائے گا۔“

واضح رہے کہ تاخیری ادائیگی پر تیل کی فراہمی کے اس معاہدے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کے دوران 17فروری کو دستخط کیے گئے تھے