آئی ایم ایف کے بعد ایک اور بین الاقوامی ادارے کی جانب سے پاکستان کو 10ارب ڈالر دینے کا اعلان۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی معیشت کیلئے زبردست خوشخبری سامنے آئی ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کےدرمیان قرض کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالرز پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے یہ رقم 5 سال کے عرصے کے دوران مختلف منصوبوں کیلئے امداد کی مد میں دی جائے گی۔ جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سےسے ملنے والے قرضے کے باعث پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوگا اور ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئے گی۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک 5 سال کے دوران پاکستان کو 10 ارب ڈالر قرض دے گا اور یہ رقم پاکستان کے لیے رعایتی قرضہ ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی مد میں رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فراہم کی جائے گی۔ اے ڈی بی نے اعلامیے میں بتایا کہ قرض کے پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں کنٹری پارٹنرشپ کے تحت حکمت عملی سے متعلق مشاورت کی گئی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 ارب ڈالرز سے زائد کے قرض فراہمی کا حتمی معاہدہ طے پاگیا تھا۔ آئی ایم ایف پاکستان کو 3 سال کے عرصے کے دوران یہ رقم ادا کرے گا۔