وٹس اپ کا نیا فیچر آگیا۔ آپ ایک میسیج کتنی بار آگے بھیجا گیا۔ پتہ چل جائے گا

وٹس ایپ کی جانب سے فرضی خبروں اور افواہوں کی روک تھام کے لیے گزشتہ سال سے کافی اقدامات کیے گئے ہیں۔

جیسے فارورڈ پیغامات کی حد مقرر کر کے 5 کردی گئی۔

اب اس حوالے سے وٹس اپ کا نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے

جس کے تحت صارفین دیکھ سکتے ہیں کہ ایک پیغام کو کتنی بار فارورڈ کیا جا چکا ہے۔

پانچ مرتبہ سے زائد پیغام فارورڈ ہونے پر اس میسج پر ایک نیا فارورڈ آئیکون بھی بنا آجائے گا۔

بنیادی طور پر ایک پیغام کتنی بار فارورڈ ہوا یہ وہ صارف دیکھ سکے گا

جو آخری بار اسے آگے کسی دوست کو بھیجے گااور یہ حد بھی 4 بار تک ہے۔

اس کے بعد پیغام پر فارورڈ کے الفاظ کے پیچھے 2 تیر یا ایرو بن جائیں گے۔

جس کا مطلب ہے کہ یہ 5 یا اس زائد بار فارورڈ ہوچکا ہے۔

پیغام کو موصول کرنے والا یہ تو نہیں دیکھ سکے گا کہ یہ کتنی بار فارورڈ ہوچکا ہے

تاہم ایک ایک ایرو کی جگہ 2 ایرو بن جائیں تو یہ اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ اسے 5 یا اس سے زائد بار آگے بھیجا جاچکا ہے۔

اس مقصد کے لیے اپنے کسی دوست کو کوئی بھی پیغام فارورڈ کردیں

پھر اس میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں تو اوپر مینیو آجائے گا

جس میں تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے انفو کے آپشن کا انتخاب کریں وہاں نمبر لکھیں نظر آئیں گے۔

جب آپ کو دوست اس کو کسی اور کو بھیجے گا تو پھر اس کے پاس انفو میں لکھا آئے گا

کہ آپ کا بھیجا گیا پیغام دوسری بار فارورڈ ہوا ہے۔